سابق افغان نائب صدر کےگھر سے بڑی مقدار میں ڈالرز برآمد ،ویڈیو کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے پنج شیر میں سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کےگھر سے بڑی مقدار میں امریکی ڈالرز برآمد ۔ ویڈیو وائرل
افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پرجاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر میں پڑے ہوئے صندوق سے ایک شخص ڈالرز نکال کر انکی گنتی کر رہا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
پنج شیرمیں امراللہ صالح کے گھر سے بڑی مقدار میں ڈالرز برآمد۔یاد رہے کہ امر اللہ صالح نے کابل سے پنج شیر فرار ہوتے ہوئے بڑی رقم سمگل کی تھی اور پھر تاجکستان فرار ہوتے ہوئے خاصی رقم چھوڑنی پڑی۔ pic.twitter.com/tDIsmOWcwK
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 9, 2021