(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موبائیل فون چوری کرنیوالے دو چوروں کے منہ کالے کر دیئے گئے، تصاویر وائرل
افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکورٹی یونٹس نے کابل میں موبائل فون چوری کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور بعدازاں ان کے چہرے کالے کرکے سرعام سڑک پر گھمایا گیا ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ موبائیل فون چوری کرنے والے دونوں چوروں کے چہروں پر کالی سیاہی لگائی گئی ہے۔