کورونا صورتحال: این سی او سی کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے پنجاب ، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے زیادہ متاثرہ 24 اضلاع میں پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی نے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پنجاب،اسلام آباداورخیبرپختونخواکے زیادہ متاثرہ 24اضلاع میں پابندیوں میں توسیع کردی گئی،24اضلاع میں پابندیوں میں 15 ستمبر تک توسیع کی گئی ہے۔
ٹوئٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ این سی او سی کا آئندہ اجلاس 15 ستمبر کوہو گا ،اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق 24 اضلاع میں15 ستمبرتک ہرقسم کے اجتماع پرپابندی ہوگی،تعلیمی اداروں ،جمز،پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندیاں 15ستمبرتک عائدرہیں گی ۔
NPIs enforced till 12th Sep in 24 high disease districts of Punjab, KP and ICT have been extended till 15th Sep 21. Review will be carried out on 15th Sep. pic.twitter.com/VfxpqQqwZA
— NCOC (@OfficialNcoc) September 9, 2021
واضح رہے کہ 29 اگست کو کورونا پابندیوں کی 13 سے 27 اضلاع تک توسیع کی گئی تھی کورونا پابندیوں کی اطلاق 4 سے 12 ستمبر کیلئے کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فارمولا ون ریسنگ کار ۔۔ندا کے شوہر یاسر نواز کابھی اہلیہ پرطنز۔۔ویڈیو وائرل کردی