سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کر گئے ۔
اہلخانہ کے مطابق رحیم اللہ یوسف زئی کی نماز جنازہ کل صبح11 بجے ادا کی جائے گی،سینئر صحافی کی نماز جنازہ خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی ،رحیم اللہ یوسف طویل عرصے سے بیمار تھے ۔
رحیم اللہ یوسف زئی10 ستمبر1954 کو پیدا ہوئے تھے ،انہیں اسامہ بن لادن کے انٹرویو سے شہرت ملی ،رحیم اللہ یوسف ان چند صحافیوں میں ہیں جنہوں نے طالبان کی کارروائیاں رپورٹ کیں ،وہ 1995 میں افغانستان کے شہر قندھار گئے ۔
رحیم اللہ یوسفزئی نے مقامی اور غیرملکی خبررساں ادارے کیلئے کام کیا،وہ افغانستان، شمالی مغربی پاکستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے ۔رحیم اللہ یوسف زئی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں 2004 میں تمغہ امتیازاور2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزیر فوادچودھری اور جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ رحیم اللہ یوسف زئی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے اپنے بیان میں رحیم اللہ یوسف زئی کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی اورمرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعاکی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا صورتحال: این سی او سی کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ