صدر اور وزیراعظم کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت عارف علوی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستان ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانیہ اور دولت مشترکہ ممالک کے غم میں برابر کا شریک ہے ، برطانیہ کے شاہی خاندان، عوام اور حکومت سے میری دلی تعزیت ہے ۔
Deeply grieved at the passing of Her Majesty Queen Elizabeth II. Pakistan joins the UK & other Commonwealth nations in mourning her death. My heartfelt condolences to the Royal Family, people & government of the UK. @10DowningStreet @RoyalFamily
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 8, 2022
دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔
The President of Pakistan, Dr. Arif Alvi, has expressed his sincere condolences to the Royal family, the government, and the people of Great Britain on the sad demise of Queen Elizabeth II, the second longest reigning monarch in the history of Great Britain. pic.twitter.com/x2R3TIAz4m
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 8, 2022
صدر نے کہا کہ برطانیہ کی تاریخ میں دوسری طویل ترین حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم کے افسوسناک انتقال پر شاہی خاندان، حکومت اور برطانیہ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی ملکہ الزبتھ 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں