صدر اور وزیراعظم کا ملکہ برطانیہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Sep 09, 2022 | 00:11:AM

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف اور صدر مملکت عارف علوی نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ  پاکستان ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر برطانیہ اور دولت مشترکہ ممالک کے غم میں برابر کا شریک ہے ، برطانیہ کے شاہی خاندان، عوام اور حکومت سے میری دلی تعزیت ہے ۔


دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

صدر نے کہا کہ برطانیہ کی تاریخ میں دوسری طویل ترین حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم کے افسوسناک انتقال پر شاہی خاندان، حکومت اور برطانیہ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی ملکہ الزبتھ 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

مزیدخبریں