بزرگ افراد میں بےخوابی کن مسائل کا باعث بن سکتی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نیند دل و دماغ کے ایک انتہائی ضروری چیز ہے جس کی کمی سے پورا جسم متاثر ہوتا ہے۔ یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ خاص طور پر بزرگ افراد اگر بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں تو ان کا حافظہ متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین مختلف مشاہدات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بزرگ افراد اگر مسلسل نیند کی خرابی کے شکار ہیں تو وہ حافظہ متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہوسکتے ہیں اور آخرکار ڈیمنشیا اور الزائیمر کی جانب بھی بڑھ سکتے ہیں۔
سلیپ نامی جرنل میں شائع ایک تحقیق میں کل 26000 افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 45 سے 85 برس تھی۔ اس میں لوگوں سے نیند اور دماغی و نفسیاتی بیچیدگیوں کے متعلق ایک سوالنامہ بھروایا گیا۔ 2019ء میں شروع کی گئی یہ تحقیق تین برس بعد مکمل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: پرسکون نیند کیلئے انسان کو کیسے سونا چاہئے ؟؟
اس تحقیق سے یہ نتائج اخذ کیے گئے کہ اس عمر کے افراد کی نیند جتنی متاثر ہوگی اس کا اتنا ہی منفی اثر ان کی یادداشت پر پڑے گا جبکہ کافی اور مناسب نیند والے افراد میں یادداشت کی کمی کا مسئلہ بہت ہی کم دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ نیند کی کمی یا شدید بے خوابی سے دیگر صلاحیتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ ان میں ایک سے زائد کام انجام دینے (ملٹی ٹاسکنگ) مشکل ہوجاتی ہے یا پھر ان میں توجہ اور ارتکاز بھی کمزور ہوجاتی ہے۔