کپتان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری

Sep 09, 2022 | 10:28:AM

(ویب ڈیسک) لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نیپالی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے کے  وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 17 سالہ لڑکی کی جانب سے زیادتی کے الزام پر نیپال کی عدالت نے جمعرات کو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  سندیپ لامیچانے  کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

رپورٹس کے مطابق17 سالہ لڑکی نے گزشتہ دنوں سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے گزشتہ ماہ کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

ضرور پڑھیں :قانونی ماہرین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھادیے

سندیپ لامیچانے اس وقت ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سندیپ اگر نیپال میں نہیں ہیں تو ان کی گرفتاری کے لیے  بیرون ملک قانون نافذ کرنے والے اداروں یا انٹرپول کی مدد لی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب  کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کا کہنا ہے کہ سندیپ  ہمارا کھلاڑی ہے لیکن اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو ہم اس کی حفاظت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں