20 سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

Sep 09, 2022 | 10:55:AM

(24 نیوز) لاہور گُجر پورہ کے علاقے میں 20 سالہ نوجوان نے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گُجر پورہ کے علاقے چائنہ سکیم کے قریب طارق نامی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کی وجہ کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کا آغاز کردیا۔

 ماہرین کے مطابق پاکستان میں خودکشی کرنے والے افراد کی تعداد کے متعلق درست اعدادوشمار نہیں مل پاتے کیونکہ اس حوالے سے سرکاری سطح پر اقدامات کا فقدان ہے۔

دوسری طرف اہلِ خانہ اس بات کو چھپاتے ہیں کہ ان کے پیاروں کے ساتھ کیا ہوا اور ممنوع سمجھنے کی وجہ سے اس پر بات بھی نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیے: پسند کی شادی نوبیاہتا جوڑے کی سزائے موت بن گئی

مزیدخبریں