(ویب ڈیسک)ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات اور اس کے بعد کی تاجپوشی پر تقریبا 6 بلین پاونڈ کا خرچہ آئے گا جو کہ پاکستانی رقم میں ساڑھے 15 کھرب روپے سے زائد ہیں۔
1952 میں تخت پر آنے کے بعد سےملکہ دنیا کی سب سے مشہور خاتون بن گئیں۔
ان کی تصویر برطانیہ کے تمام ڈاک ٹکٹوں، سکوں اور نوٹوں پر ہے، اور ان کے ابتدائی نام پورے برطانیہ میں پوسٹ بکس، یونیفارم اور سرکاری دفاتر میں لکھے ہوئے ہیں جن کو اب نئے بادشاہ کی تاجپوشی کے بعد تبدیل کیا جائے گا۔
ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات پر 6 بلین پاونڈ کا خرچہ آئے گا جو کہ پاکستانی رقم میں ساڑھے 15 کھرب روپے سے زائد ہیں۔ آخری رسومات پر ہونے والے سارے خرچے ریاسست برداشت کرے گی۔
یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ کی موت کے بعد برطانیہ میں نئی کرنسی چھپے گی جس پر ان کے بیٹے چارلس کی تصویر کشی کی جائے گی اورچارلس کے تخت پر آنے کے بعد قومی ترانے کے الفاظ بھی تبدیل کیے جائیں گے۔