( ویب ڈیسک ) سیلاب کے پیش نظر ہیلتھ کیئر ورکرز کی کمی کے بعد سندھ نے پنجاب حکومت سے ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکس بھیجنے کی استدعا کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ سیلاب کی پیش نظر سندھ کو مزید ڈاکٹرز ، نرسز کی ضرورت ہے جو ان کو فوری فراہم کیے جائے ۔محکمہ صحت پنجاب نے تمام میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز کے وائس چانسلرز اور پرنسپلز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔سندھ حکومت کی استدعا پر سب سے پہلے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ڈاکٹرزاور نرسز پر مشتمل 10رکنی وفد لاڑکانہ روانہ کردیا ہے، اور اس وفد کے ساتھ ڈائریا، جلدی امراض، سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات کا اسٹاک بھی ساتھ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث سب سے زیادہ تباہی مچی اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ۔