( ویب ڈیسک ) ڈالر نے پھر اڑان بھرلی،روپیہ کمزور ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر مزید 3.58 روپے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 229 پر فرو خت ہو رہا ہے ۔
امریکی ڈالر عدم استحکام کا شکار ہونے کے بعد اب پھر اپنی قدر بڑھا رہا ہے اور پاکستانی روپیہ پھر زوال پذیر ہے،کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں ڈالر 3.58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 229 روپے کا ہو گیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور اس کی مضبوطی ہے۔