(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر شیخ رشید احمد نے لب کھول دئیے ۔ کہتے ہیں کہ اگر اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائے گی۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن ان حلقوں میں بھی ملتوی کردیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا، میں نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے، ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا، چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر اہل کونااہل کرنا اور نااہل کواہل کرنا مطلوب ہے تو پھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جائےگی، قوم جن چہروں کونہیں دیکھناچاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے، اگرعمران خان کا کورٹ میں بیان ہوجاتا توکوئی قیامت نہیں آجاتی،حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے۔
ضرور پڑھیں : ڈالر نے روپے کو منہ کے بل گرادیا ،ایک بار پھر اونچی پرواز
علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزارش ہے عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے، حکومت کے پاس کچھ نہیں ، صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔