(ویب ڈسک) حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی 2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق رقم وزیر اعظم سیلاب ریلیف فنڈ 2022 میں جمع کرائی جائے گی۔ وزیراعظم نے سمری کی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن معطل
حکومتی ذرائع کے مطابق سرکولیشن کے ذریعے منظوری کیلئے سمری کابینہ ارکان کو بھیج دی گئی۔ وزارتوں، ڈویژنز، حکومتی ماتحت اداروں کے سرکاری ملازمین سے کٹوتی کی جائے گی۔
سول آرمڈ فورسز، سویلین ملازمین سے تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔ کنٹریکٹ، ایم پی اور ایس پی پی ایس سکیلز کے ملازمین سے کٹوتی کی جائے گی۔ بینکوں، مالیاتی اداروں، ریگولیٹری اداروں سے بھی رجوع کیا جائے گا۔
ٹیلی کام کمپنیوں، انشورنس کمپنیوں اور دیگر اداروں سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ مناسب سمجھا گیا تو ملازمین سے کٹوتی رضاکارانہ کی جائے گی۔