ملکہ برطانیہ کے پاس کتنی ذاتی دولت تھی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملکہ الزبتھ دوم تخت پر 70 سال حکمرانی کے بعد تقریبا 400ملین پاونڈ کے اثاثوں کی مالکن تھیں۔
جمعرات کو بکنگھم پیلس نے اعلان کیا کہ ملکہ برطانیہ بالمورل کیسل میں انتقال کر گئیں۔ ملکہ کی ساری دولت کا پتا چلنا تو ناممکن ہے مگر ان کے ذاتی اثاثوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملکہ کو وراثت میں 500 ملین ڈالر سے زیادہ کے ذاتی اثاثے ملے، جس میں دولت کا بڑا حصہ ان کی آرٹ کلیکشن، زیورات، اور رئیل اسٹیٹ ہولڈنگزہیں جس میں سینڈرنگھم ہاؤس اور بالمورل کیسل بھی شامل ہیں۔
The Queen’s $500 million in personal assets is thanks to her investments, jewels, and two castles https://t.co/YwIG9K2wWb pic.twitter.com/lWitYFAD7U
— Forbes (@Forbes) March 11, 2021
یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کے بڑے بیٹے چارلس نے اپنی والدہ کی موت کے بعد جمعرات کو برطانوی تخت سنبھالا ہے۔بادشاہ بننے کے بعد چارلس نہ صرف تخت پر بیٹھیں گے بلکہ ملکہ کی ساری دولت اور اثاثوں کے مالک بھی ہونگے۔