ملکہ برطانیہ کے پاس کتنی ذاتی دولت تھی؟

Sep 09, 2022 | 12:40:PM

(ویب ڈیسک)ملکہ الزبتھ دوم تخت پر 70 سال حکمرانی کے بعد تقریبا 400ملین پاونڈ  کے اثاثوں کی مالکن تھیں۔ 

جمعرات کو بکنگھم پیلس نے اعلان کیا کہ ملکہ برطانیہ بالمورل کیسل میں انتقال کر گئیں۔ ملکہ کی ساری دولت کا پتا چلنا تو ناممکن ہے مگر ان کے ذاتی اثاثوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملکہ کو وراثت میں 500 ملین ڈالر سے زیادہ کے ذاتی اثاثے ملے، جس میں دولت کا بڑا حصہ ان کی آرٹ کلیکشن، زیورات، اور رئیل اسٹیٹ ہولڈنگزہیں جس میں سینڈرنگھم ہاؤس اور بالمورل کیسل بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کے بڑے بیٹے چارلس نے اپنی والدہ کی موت کے بعد جمعرات کو برطانوی تخت سنبھالا ہے۔بادشاہ بننے کے بعد چارلس نہ صرف تخت پر بیٹھیں گے بلکہ ملکہ کی ساری دولت اور اثاثوں کے مالک بھی ہونگے۔

مزیدخبریں