(انٹرٹینمنٹ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن پانچ برس بعد نئی تامل فلم ’پوننین سیلون‘ کے ذریعے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔
جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز ادارے لائیکا پروڈکشنز نے پوننین سیلون کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ اس فلم میں ایشوریا رائے بچن 2 مختلف کرداروں میں نظر آئیں گی۔ ایشوریہ رائے بچن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔
دل سے، گرو، راون اور روجا جیسی فلموں کے خالق منی رتنم نے پوننین سیلون کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔
30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی 10 ویں صدی عیسوی میں ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست شمار ہونے والی چولا سلطنت کے گرد گھومتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو مندر میں داخل ہونے سے کیوں روکا گیا؟