پی آئی اے سے متعلق بڑا انکشاف

Sep 09, 2022 | 14:59:PM
پی آئی اے سے متعلق بڑا انکشاف
کیپشن: پی آئی اے
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ڈی جی ایف آئی اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف کیا ہے کہ  پی آئی اے کے 840افسران کی ڈگریاں جعلی ہیں  ۔ 

 ڈی جی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ائیرلائنز (پی آئی اے)کے 840 افسران کی ڈگریاں جعلی ہیں۔ اس بات کا انکشاف ڈی جی ایف آئی اے نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے میں جعلی ڈگری پر بھرتیوں پر 15 کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، مزید انکوائریز جاری ہیں، جعلی ڈگری کے کل 840 کیسز ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جعلی ڈگری پر بھرتیوں میں مدد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کر دی۔کمیٹی نے ملک بھر کے تمام ائیر پورٹس پر مزدوروں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سہولتی ڈیسک قائم کرنیکی ہدایت بھی کی ہے۔