برطانیہ کو کتنے سال بعد بادشاہ ملا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملکہ الزبتھ کی وفات پر برطانیہ کو 69 سال بعد نیا بادشاہ مل گیا۔
6 فروری 1952 کو طویل علالت کے بعد برطانیہ کے بادشاہ جارج ششم سینڈرنگھم شاہی محل میں اپنی نیند میں انتقال کر گئےتھے۔
شہزادی الزبتھ، بادشاہ کی دو بیٹیوں میں سے بڑی اور ان کی جانشینی کے لیے اگلی قطار میں تھیں، انہیں 2 جون 1953 کو 27 سال کی عمر میں باضابطہ طور پر ملکہ الزبتھ II کا تاج پہنایا گیا۔
2022 میں تخت پر اپنے 70 سال پورے کرنے کہ بعد ملکہ برطانیہ وفات پا گئیں جس کے بعد برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ۔برطانیہ کو بادشاہ چارلس کی شکل میں 69 سال بعد بادشاہ ملا ہے۔
بادشاہ چارلس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پیاری والدہ کا انتقال خاندان کے تمام افراد کے لیے بڑا دکھ کا لمحہ ہے، جانتاہوں اس نقصان کو ملک اور دولت مشترکہ کے ممالک علاوہ دنیا بھر میں کیسامحسوس کیا جائےگا۔