نفرت کا ماحول ختم کرنے کے لیے جاری کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘

Sep 09, 2022 | 15:45:PM
نفرت کا ماحول ختم کرنے کے لیے جاری کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انٹرنیشنل ڈیسک) کانگریس نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت کا ماحول ہے اور اگر حالات بہتر نہیں ہوئے تو خانہ جنگی جیسی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے اور اسی ماحول کو ختم کرنے، سب کو آپس میں جوڑنے کے لیے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس کی قیادت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ایسی کوششیں کرکے نفرت کے ماحول میں بہتری نہ کی گئی تو ملک میں خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ کانگریس بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ آج لوگوں میں یہ خوف ہے کہ سماجی ہم آہنگی کب، کیسے اور کہاں بگڑ سکتی ہے، یہ خوف پورے ملک میں پھیل چکا ہے اور یہ ماحول خانہ جنگی جیسی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔ اس یاترا میں تمام مذاہب، برادریوں، خطوں کے لوگ بھارت یاترا میں شامل ہوں گے اور ہندوستان کو متحد کرنے کا عہد لیں گے۔
کانگریس کی یہ بھارت جوڑو یاترا 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرے گی۔ راہل گاندھی اور پیدل یاترا کے پیدل یاتری برابر رہیں گے، لیکن وہ دوسری پارٹیوں کے دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: عراق کی پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست مسترد