فرح گوگی کو کلین چٹ مل گئی

Sep 09, 2022 | 16:17:PM
سابق خاتونِ اول کی دوست فرح گوگی کو کلین چٹ مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹی کرپشن پنجاب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔

فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانےکا الزام تھا۔ زمین الاٹ کرانے کے لیے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔

تفصیلات کے مطابق فرح خان کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے لیے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کیا عمران خان نااہل ہوجائیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

سابق ڈی جی رائے منظور ناصر کے ہوتے ہوئے تفتیش میں فرح خان کو بےگناہ قرار دیا گیا۔ مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے حکم جاری کیا۔

خیال رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے پاس ڈی جی انٹی کرپشن کا اضافی چارج بھی ہے۔