عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ کل گوجرانوالہ کا جلسہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کا آخری جلسہ ہوگا، جلسے میں اگلے اہم مرحلے کا اعلان کروں گا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ مائنس ون فارمولے پر کام ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت اور اس کے ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ,قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے.
Tomorrow our Gujranwala jalsa will be last of our present phase of Haqiqi Azadi Movement. I will announce the next critical phase at the jalsa. Imported govt & its handlers are so petrified that nation is standing firmly behind PTI they are desperately
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 9, 2022
moving on Minus 1 formula
قبل ازیں بنی گالہ میں عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیاسی صورتحال اورچیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات پر مشاورت ہوئی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی رابطہ مہم جاری مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی نے مہنگائی کیخلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،صوبائی صدور کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی ہدایت کر دی گئیں،ذرائع کے مطابق عمران خان مختلف شہروں میں شیڈول جلسے جاری رکھیں گے ۔
عمران خان نے کہاکہ عوامی حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، حکومتی ہتھکنڈوں کا میدان میں مقابلہ کررہے ہیں ،13 جماعتیں ایک جماعت سے ڈر کر الیکشن سے بھاگ گئیں ،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ میری تحریک کا مقصد ملک کے مافیاز کو شکست دینا ہے، عام شہری حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہو چکا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان نااہل ہوجائیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی