وزیراعظم کا برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ 

Sep 09, 2022 | 18:32:PM
وزیراعظم شہبازشریف ، برطانوی ہائی کمشن
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف برطانوی ہائی کمیشن میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملکہ ایلیزبتھ دوم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیااور مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کئے ،اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان، برطانیہ کی حکومت اور عوام سے افسوس کرتے ہیں، ملکہ ایلیزبتھ دوم کی وفات برطانیہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ملکہ ایلیزبتھ نے برطانیہ میں کلیدی اصطلاحات کیں، ملکہ برطانیہ نے دولت مشترکہ کی مضبوطی اور بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا، امید ہے شاہ چارلس سوئم ملکہ ایلیزبتھ کی روایات کو آگے بڑھائیں گے،برطانوی ہائی کمشنر نے تعزیت کیلئے آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کو کتنے سال بعد بادشاہ ملا؟