(24 نیوز)سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ۔
سندھ میں سیلابی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقے ایک بار پھر بارش کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ 10 سے 14 ستمبر تک تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ سانگھڑ اور میرپور خاص میں بھی ایک بار پھر بادل برسیں گے ۔محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ گرج چمک کے ساتھ بارشیں 4 سے 5 روز جاری رہنا متوقع ہے ،13 سے 14 ستمبر کے دوران لسبیلہ ،قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان