(24 نیوز)ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیاگیا، اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی 0003 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مہنگی ہو گئی جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16 اعشاریہ 97 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقررکردی گئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 17 اعشاریہ 47 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقررکردی گئی ، درآمدی ایل این جی کی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے ماہ کیلئے ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی