عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں صورتحال کیا رہی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملکی سطح پر قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر مہنگا ہونے پر سونا بھی مہنگا ہو گیا، ایک تولہ سونا 850 روپے مہنگا ہوکر 1لاکھ 51 ہزار 700 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام سونا 728 روپے اضافے سے 1لاکھ 30 ہزار 58 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز کاکہناہے کہ ڈالر اور درہم مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر کمی سے 1721 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان