سیلاب متاثرین کی امداد ،بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو ایک کروڑ 50 لاکھ کا چیک دیا

Sep 09, 2022 | 19:43:PM
بلاول بھٹو ، وزیراعظم
کیپشن: بلاول بھٹو وزیراعظم شہبازشریف کو چیک دے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹونے ملاقات کی ۔بلاول بھٹو نے وزا رت خارجہ کی جانب سے وزیراعظم کو ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو وزارت خارجہ کی جانب سے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، یہ رقم وزارت خارجہ کے افسران اور عملے کی جانب سے وزیر اعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان