این اے 157 میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنیکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج 

Sep 09, 2022 | 20:01:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن کے ملتان کے حلقے این اے 157 میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو علی موسیٰ گیلانی نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں چیلنج کر دیا۔پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار علی موسیٰ گیلانی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن سیٹ خالی ہونے پر 60 روز کے اندر الیکشن کرانے کا پابند ہے تاہم 20 ستمبر کو 60 روز پورے ہو جائیں گے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملتان میں کوئی سیلاب نہیں آیا، الیکشن کمیشن الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات بتائے اور 14 ستمبر تک تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کی ملاقات

مزیدخبریں