(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہناہے کہ میرا کسی بھی سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناہے کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس سے متعلق مجھ سے منسوب بیان جاری کئے جا رہے ہیں، جو میرے نام سے ٹویٹ کر رہا ہے وہ جعلی ہیں،اس عمل سے غلط فہمیاں پھیل رہی ہیں،ان کاکہناتھا کہ جن لوگوں نے میرے نام سے فیک اکاؤنٹس بنائے ہیں انکو خبردار کر رہا ہوں،اگر چند دنوں میں اکاونٹس ختم نہ کئے گئے تو قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 157 میں ضمنی الیکشن ملتوی کرنیکا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج