(ویب ڈیسک)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فورمرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 121رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 122رنز کا ہدف دیا ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 30رنز کی اننگز کھیلی ،محمد نواز نے 26رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 14،فخر زمان اور افتخار احمد 13تیرہ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ خوشدل شاہ صرف 4رنز بنا سکے ۔122رنز کا ہدف سری لنکا نے 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 3 جبکہ مادوشان اور ٹھیکشانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے محمد حسین اور حارث روف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں ،شاداب اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیاان کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئیں ۔