(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سیکرٹری دفاع میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلیفوک گفتگو میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، امریکی سیکرٹری دفاع نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا، امریکی سیکرٹری دفاع نے سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی، انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا،امریکی سیکرٹری دفاع نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سیکرٹری دفاع میں ٹیلیفونک رابطہ
Sep 09, 2022 | 23:14:PM