ترکیہ میں مجرم کو 11 ہزار 196 برس قید کی سزا، جرم کیا تھا ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں 

Sep 09, 2023 | 09:35:AM

(ویب ڈیسک ) ترکیہ میں گزشتہ روز  مجرم کو ایک عجیب سزا سنائی گئی ہے جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ایک کرپٹو ایکسچینج کے مالک کو سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ دہی کے جرم میں 11 ہزار 196 سال قید کی سزا سنا دی گئی، 29 سالہ فاروق فتح اوزر 2021 میں اپنی ’ تھوڈیکس ایکسچینج ‘ کے اچانک گرنے کے بعد سرمایہ کاروں کے اثاثے لے کر البانیہ فرار ہو گیا تھا، اسے گزشتہ سال البانیہ میں انٹرپول کے وارنٹ پر گرفتار کرکے ترک حکام کے حوالے کیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ’اوزر ‘کا عدالت میں کہنا تھا کہ اگر میرا ارادہ مجرمانہ ہوتا تو میں شوقیہ طور پر کام نہ کرتا، میں اتنا ہوشیار ہوں کہ زمین پر کسی بھی ادارے کی قیادت کر سکتا ہوں،اے ایف پی کے مطابق استغاثہ نے اوزر کو 40,562 سال قید کی سزا سنانے کی اپیل کی تھی ، استنبول میں ہونے والے ٹرائل میں ملزم کی بہن سیراپ اور بھائی گوون کو بھی انہی الزامات میں قصوروار پایا گیا ہے،خیال رہے کہ ترکیہ میں 2004 میں سزائے موت کے خاتمے کے بعد سے اس طرح کی غیر معمولی قید کی سزائیں عام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں ریلیف کے حولے سے وزیر توانائی نے اچھی خبر سنا دی 

مزیدخبریں