(ویب ڈیسک) سابق وزیراعطم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محموود قریشی کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی وکلاء درخواست ضمانت پر سماعت کیلئےآفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذولقرنین رخصت پر ہیں۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2سماعتوں پر بھی جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی سماعت ملتوی ہوگئی تھی۔