ورلڈکپ سکواڈ تقریباً بنا چکے ،جو بھی منتخب ہوں گے بہترین ہی ہوں گے، بابر اعظم

Sep 09, 2023 | 11:47:AM

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2023کاکرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے  جبکہ ٹیموں کی جانب سے تیاریاں بھی زورو شوروں سے  جاری ہیں، آسٹریلیا ، بھارت اور انگلینڈ سمیت مختلف ٹیموں نے سکواڈ  کا اعلان کر دیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ورلڈ کپ سکواڈ کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم ورلڈکپ کے لیے اپنا سکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں  ہیں جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب ٹیم کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں ، ورلڈ کپ کا سکواڈ بنا چکے ،پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی کوئی بات نہیں ،جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے ، ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاک بھارت  میچ کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں،ہمارا فوکس اکٹھے رہنا ،میچزاور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے ،ورلڈ کپ کیلئے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، یہاں کھیلنے کا فائدہ ہو سکتا ہے ۔

میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کرسکتا،ہماری بولنگ کا سٹارٹ اچھا ہوتا ہے، مڈل میں بھی اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مڈل اوورز میں ہمیں وکٹیں ملنے کی ضرورت ہے لیکن ہم فنش اچھا کر رہے ہیں، افتخار احمد نے بھی اچھی بولنگ کی، مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں اسی لیے ہم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلایا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ، ٹاپ بولرز کی فہرست میں پہلی تین پوزیشنز پر پاکستانی پیسرز کا قبضہ

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ اس میچ میں قومی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

مزیدخبریں