جلاؤ گھیراؤ کیس، یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کیخلاف اشتعال انگیز بیان اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمے پر سماعت کی،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی نئی دفعات شامل کر دی ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاؤس، ن لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گا: آصف علی زرداری