شاہین شاہ آفریدی بھارتی بیٹرز کے ذہنوں پر سوار ہے: اکاش چوپڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف کمنٹیٹر، یوٹیوبر اور سابق کرکٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے جب شاہین گیند کرانے کیلئے بھاگنا شروع کرتا ہے تو ہمیں لگتا ہے کہ اس کی گیند پیڈ پر لگے گی یا بلے باز کو آؤٹ کر دے گا ۔شاہین شاہ آفریدی بھارتی بیٹرز کے دماغ میں براجمان ہیں۔
ایشیا کپ ون ڈے میں 2 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میچ کے دوران بارش کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی اور اختتام پر پاکستان یا بھارت نہیں بلکہ بارش ہی فتحیاب ہوئی، البتہ پاکستانی فاسٹ بولرز نے اپنی جو دھاک بٹھائی اسے دنیا نے سراہا یہاں تک کہ خود بھارت کے سابق کھلاڑی بھی داد دیے بنا نہ رہ سکے۔
اس میچ میں شاہین آفریدی نے 4 جب کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کی پوری ٹیم کو 266 رنز پر آؤٹ کردیا۔شاہین شاہ آفریدی نے روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجا کی وکٹیں حاصل کیں۔
یہ پڑھیں:پنجاب بھرکی ماتحت عدالتوں میں مہنگائی کیخلاف جزوی ہڑتال
آکاش چوپڑا نے اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بارش کی وجہ سے کھیل ختم ہونے سے قبل شاہین ان کے لیے مین آف دی میچ تھے۔ انہوں نے کہا 'ہمیں سب سے پہلے پلیئر آف دی میچ کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے چاہے کھیل مکمل ختم نہ ہوا ہو'۔
آکاش چوپڑا نے شاہین کو سراہتے ہوئے کہا کہ 'شاہین نے میچ کے آغاز سے ہی بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کی، لڑکے کے پاس کلاس ہے اور وہ گیند کو اچھی رفتار سے سوئنگ کرتا ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا 'ویسے تو دیکھا جائے تو اس میچ میں مین آف دی میچ کے بہت سے دعویدار تھے جیسا کہ ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، جس نے ہندوستان کو اس مقام پر پہنچا دیا جہاں سے وہ لڑ سکتے تھے، لیکن میرا پلیئر آف دی میچ شاہین شاہ آفریدی ہے'۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گا: آصف علی زرداری
بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ (شاہین) ہمارے ذہنوں میں کرائے کے بغیر رہ رہا ہے کیونکہ جب وہ گیند کرانے کے لیے بھاگنا شروع کرتا ہے تو مجھے نہیں معلوم کہ بلے باز کیا سوچتے ہیں، لیکن ہمیں لگتا ہے کہ اس کی گیند پیڈ پر لگے گی یا بلے باز کو آؤٹ کر دے گا'۔