(24نیوز)عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤگھیراؤ کے معاملے پر خدیجہ شاہ ،سابق گورنر عمرسرفرازچیمہ کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،عدالت نے14ستمبر تک خدیجہ شاہ ،عمر سرفراز چیمہ کاجسمانی ریمانڈمنظورکیا۔
خدیجہ شاہ اور عمر سرفراز چیمہ کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں پیش کیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نےسماعت کی،پولیس نے خدیجہ شاہ اور عمر سرفراز چیمہ کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی،پولیس کی ملزموں کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
دوسری جانب جلاؤ گھیراؤ کیس کے حوالے سےعدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے, جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا ،جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے، فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ ملزمان نئی دفعات کی روشنی میں دوبارہ ضمانتیں دائر کریں۔
عدالت درخواست ضمانتوں کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے،پراسکیوٹر نے بتایا کہ درخواستوں کے زیر سماعت ہونے کے دوران مقدمے میں نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔