(کاوش میمن) چینی سمگلنگ اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں چینی فی کلو 5 روپے سستی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہول سیل میں چینی 163 سے کم ہوکر 158 روپے کلو پر آگئی ،ریٹیل میں چینی 190 روپے سے کم ہوکر 170 روپے میں دستیاب،ایکس مل قیمت 3 روپے کمی سے 155 روپے کلو پر آگئی،چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی نظر آ رہی ہے ، کریک ڈاون جاری رہا تو چینی کے دام مزید کم ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیں:پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر