(ویب ڈیسک)اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ارشد شریف قتل کیس کی جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں سماعت ہوئی،عدالت نے سمیعہ ارشد کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ارشد شریف کے پروڈیوسر علی عثمان کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر کو بیان کیلئے طلب کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر،میٹرو بس حادثے کا شکار
خیال رہے کہ عدالت نے متعدد سماعتوں سے ارشد شریف کی اہلیہ اور پروڈیوسر علی عثمان کو بیان کیلئے طلب کر رکھا تھا تاہم دونوں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش نہ ہوئے۔
یاد رہے کہ صحافی ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا،ارشد شریف کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا، بعدازاں پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تھا۔