فلک جاوید کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کے وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا پر 4 چھاپے

Sep 09, 2024 | 00:23:AM
فلک جاوید کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کے وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا پر 4 چھاپے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) فلک جاوید کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا پر 4 چھاپے مارے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فلک جاوید کے فون کی لوکیشن وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کے کی آئی، فلک جاوید کی گرفتاری کے پشاور یونیورسٹی میں بھی چھاپہ مارا گیا، ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں اس وقت فلک جاوید کو ٹریس کر رہی ہیں، ایف آئی اے نے سیکیورٹی انچارج ڈائریکٹر جنرل کے پی کے ہاؤس طفیل نامی شخص کے لیے چھاپے مارے۔

ڈی جی وزیر اعلیٰ ہاؤس طفیل نامی شخص فون کالز پر فلک جاوید سے مسلسل رابطے میں ہے، عظمیٰ بخاری نے ایف آئی اے میں فلک جاوید کے خلاف درخواست دے رکھی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے گزشتہ پیشی پر فلک جاوید کی عدم گرفتاری پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی سرزنش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اگر رہا نہ کیا تو۔۔۔ امین گنڈا پور کا دبنگ بیان آ گیا

واضح رہے کہ فلک جاوید پر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کی جعلی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔