ملک میں آج سے7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز  

Sep 09, 2024 | 09:31:AM

(24نیوز)ملک بھر میں آج سے7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچائیں،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ ملکر پولیو کا داغ ختم کرے گی، آنے والے ماہ و سال میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوگا۔

وزیراعظم نے اپیل کی کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
 
 
 
 

مزیدخبریں