آئی فون 16 سیریز کی قیمت کیا ہو گی؟

Sep 09, 2024 | 09:52:AM

(ویب ڈیسک)انتظار کی گھڑیاں ختم،ایپل انکارپوریشن آج اپنی آئی فون 16 سیریز کو لانچ کر رہی ہے۔

کمپنی کی اس نئی سیریز کے 4 ماڈلز آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس ہیں جو کہ ایپل انٹیلی جنس یعنی (جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس) پر مبنی ہوں گے،صارفین بہت بے صبری سے آئی فون 16 سیریز کے لانچ کا انتظار کر رہے ہیں  اور پچھلے کچھ عرصے سے ایپل کی اس نئی سیریز کے ڈیزائن، فیچرز اور قیمتوں کے بارے میں میڈیا پر بہت سی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے حال ہی میں ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق اس سیریز کے انٹری ماڈل آئی فون 16 کی قیمت 799 ڈالرز یعنی تقریباً 2 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہو گی، آئی فون 16 پلس کی قیمت 899 ڈالرز یعنی تقریباً 2 لاکھ 51 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہو گی جبکہ آئی فون 16 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز یعنی تقریباََ 3 لاکھ 7 ہزار سے شروع ہونے کا امکان ہے، پرو میکس کی قیمت 1 ہزار 199 ڈالرز یعنی تقریباً 3 لاکھ 35 ہزار روپے سے شروع ہو گی۔

خیال رہے کہ یہ قیمتیں امریکی مارکیٹ کیلئے ہیں لیکن پاکستانی صارفین  کو کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اضافی ٹیکسز کی وجہ سے یہ نئے آئی فون خریدنے کیلئے اس سے زیادہ قیمت ادا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے،کمپنی کی جانب سے آج آئی فون 16 سیریز متعارف کروائے جانے کے بعد کل سے اس نئی سیریز کے تمام ماڈلز صارفین کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی
 
 
 

مزیدخبریں