عمران ہاشمی کاپاکستان آمد پرکس طرح استقبال ہوگا؟ حمائمہ ملک نے بتادیا

Sep 09, 2024 | 09:58:AM
عمران ہاشمی کاپاکستان آمد پرکس طرح استقبال ہوگا؟ حمائمہ ملک نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حمائمہ ملک بھارتی اداکارعمران ہاشمی کاپاکستان آمد پرکس طرح استقبال کریں گی؟انہوں نے خودہی بتادیا۔

حمائمہ ملک نے حال ہی میں اپنے بھائی واداکار فیروز خان کے ہمراہ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو آن لائن انٹرویو دیاجس کے مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پروائرل ہوئے ہیں۔

دورانِ انٹرویو اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جب صحافی نے سوال کیا کہ اگرعمران ہاشمی پاکستان آئیں تو آپ کیا کریں گی؟اس کے ساتھ ہی صحافی نے 2 فرضی آپشنزبھی دیئے کہ ان کو ایئرپورٹ سے برقعہ پہنا کرلائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی؟

صحافی کے آپشنزسن کراداکارہ نے انہیں رد کرتے ہوئے کہا کہ میں توتمام لڑکیوں کوبتادوں گی کہ عمران ہاشمی آرہے ہیں،آپ لوگ ایئرپورٹ چلے جائیں تووہ توجہ حاصل کر کے خوش ہوجائیں گے۔

حمائمہ ملک کے مطابق برقعہ پہنا کرایئرپورٹ سے لانے کے آپشن پرغور کیا جا سکتا ہے یہ انہیں پسند آئے گا لیکن عمران ہاشمی کو اپنا اسٹارڈم بہت پسند ہے،انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ ان کے گرد جمع ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی عمران ہاشمی میرے ساتھ پوڈ کاسٹ میں آئے تو ان سے پوچھوں گی کہ وہ اتنا اپنے آپ میں کیوں رہتے ہیں؟

حمائمہ ملک اورعمران ہاشمی نے 2014ء میں ریلیز ہونےوالی فلم"راجہ نٹورلال"میں مرکزی کرداربھی کیا تھاجس کے بعد سے انکی جوڑی کوکافی پسند کیا جاتا ہے۔