پشاور:پولیس کے روکنے پر موٹر  سائیکل سوار خود کش جیکٹ پھینک کر فرار

Sep 09, 2024 | 10:04:AM

(عامر شہزاد)پشاور کے نواحی علاقے جیمل چوک سے خود کش جیکٹ برآمد کر لی گئی۔

 پولیس کے مطابق ایکسائز پولیس نے دو موٹر سائیکل سوار افراد دکو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان جیکٹ پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جیکٹ میں چھ سے سات کلو گرام بارودی مواد تھا۔

مزیدخبریں