تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ

Sep 09, 2024 | 10:06:AM

( اقصی شاہد ) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد  سے جدہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 761  منسوخ اورکراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر  504 منسوخ کردی گئی ۔

کراچی سے اسلام آباد ائیر بلو کی پرواز پی اے 206 منسوخ، کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر524 ، 522 منسوخ ، کراچی سے کوئٹہ فلائی جناح کی پرواز نائن پی 852 ،کراچی سے لاہور ائیر سیال کی پروازپی ایف 145،143 منسوخ کرد گئی ۔

اس کے علاوہ  کراچی سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پواز پی کے310 منسوخ، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے306 اور  کراچی سے فیصل آباد پی آئی اے کی دوسری پرواز340 منسوخ کردگئی۔

یہ بھی پڑھیں : زیر زمین پانی کتنا مضر صحت ہے؟ اہم حقائق سامنے آگئے

مزیدخبریں