جاوید بٹ قتل کیس میں پیش رفت، شوٹرکی تصاویرسامنے آگئیں 

شوٹر کی عمر 60 سے 65 سال ہے اوراس نے سبزرنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی

Sep 09, 2024 | 10:10:AM

(عابدچودھری)طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں شوٹرکی تصاویرسامنے آگئیں جس کی عمر 60 سے 65 سال ہے اوراس نے سبزرنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوار کی سفیدداڑھی ہے،شوٹرموٹرسائیکل کینال روڈ پر کھڑی کر کے رکشے میں سوارہوا، پھررکشے سے اترا اورجاوید بٹ کی گاڑی قریب آتے ہی فائرنگ کردی،شوٹرکو واردات کے بعد مال روڑ پر بھی دیکھا گیا،واردات میں استعمال ہونے والے رکشے اور شوٹر کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں