جنوبی وزیرستان: وانا رستم بازار میں پولیس وین پر بم حملہ، 12 افراد زخمی

Sep 09, 2024 | 10:47:AM
جنوبی وزیرستان: وانا رستم بازار میں پولیس وین پر بم حملہ، 12 افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔

 پولیس کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر حماد محمود کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 12 افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے، زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔