رواں سال کا دوسرا چاند گرہن خاص کیوں ہو گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 17 ستمبر کو شام کے وقت ہو گا۔
یہ جزوی چاند گرہن ہو گا اور یہ بہت ہی خاص ہو گا کیونکہ یہ ستمبر کے پورے چاند کے ساتھ ہو گا جسے ’فل ہارویسٹ مون‘ کہا جاتا ہے۔
یہ اگست کے ’سپر بلیو مون‘ کے بعد نظر آنے والے والا رواں سال کا دوسرا ’سُپر مون‘ ہے، رواں سال اگلے 2 سپر مون 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو دیکھے جا سکیں گے۔
’فُل ہارویسٹ مون‘ اور چاند گرہن زیادہ تر امریکا میں نظر آنے کی توقع ہے جبکہ انٹارکٹیکا، یورپ، افریقہ اور ایشیاء کے کچھ حصّوں میں بھی نظر آئے گا تاہم پاکستان میں اس کا نظارہ نہیں کیا جا سکے گا۔
جزوی چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 18 ستمبر کو صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہو گا، جو 7 بج کر 44 منٹ پر عروج پر پہنچے گا اور 8 بج کر 15 منٹ پر اختتام پزیر ہو گا۔