علی امین کا مستقبل اڈیالہ جیل میں نظر آرہا ہے، طلال چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ علی امین گنڈاپور کا مستقبل وزارت اعلی سے اڈیالہ جیل نظر آ رہا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ جو پیسے کےپی کےعوام پر لگنے چاہیے تھے وہ جلوسوں، اسلام آباد میں چڑھائی پر لگائےگئے، پی ٹی آئی جلسے میں بڑھکوں کےعلاوہ کچھ نہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا گزشتہ چھ مہینے سے جس کا شور تھا وہ کل ختم ہوا، جلسہ، جلسہ، جلسہ کریں گے، پورا پاکستان نکلے گا ہر شہر گلی سے نکلیں گے مگر کل اسلام آباد کا ایک گراؤنڈ بھی بھرا نہیں جا سکا۔
سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس جلسے میں تقریریں کیا بہترین بڑھکیں تھیں، مجھے اپنے بچپن کی ’سلطان راہی‘ کی فلمیں یاد آ گئیں، جس میں بھڑکیں سن کر ہنسی ہی نکل سکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کہتا ہے کہ پندرہ دن میں عمران خان کو رہا کرو، ورنہ خود آ کر رہا کروں گا، کیا پِدّی، کیا پِدّی کا شوربا۔یہ تو ہو سکتا ہے کہ 15 دن بعد تم اڈیالہ آؤ مگر یہ نہیں ہو سکتا ہے عمران خان اڈیالہ سے پشاور جائے۔