خریداروں کے وارے نیارے، سونا مزید سستا ہوگیا

Sep 09, 2024 | 12:42:PM
خریداروں کے وارے نیارے، سونا مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے  ، بین الاقوامی اور  پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت میں  1100 روپے کی کمی واقع  ہوئی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ۔

اس کے علاوہ  22 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہو گئی ہے جبکہ 22 گرام 10 قیرات سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 647 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ نے 79 ہزار کی حد عبور کر لی

دوسری جانب  عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس کم ہو کر  2490 ڈالر ہو گئی ہے۔